اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں شمال مشرقی صعدہ کے علاقے کتاف میں ایک سعودی طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے- قابل ذکر ہے کہ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے اتوار کو بھی یمنی فوج کے ہاتھوں ایک سعودی فوجی طیارہ مار گرائے جانے کی خبر دی تھی- اس سعودی جنگی طیارے کو شمالی صنعا کے بنی حارث علاقے میں گرایا گیا۔
.......
/169